12

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں استحکام

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران مجموعی طورپراستحکام رہا۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 21 ستمبرکوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمینٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1206 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.14 فیصدکم ہے۔

پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1208 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اسی طرح ملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1171 روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.29 فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل 1168 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1198 روپے، راولپنڈی 1199 روپے، گوجرانوالہ 1200 روپے، سیالکوٹ 1200 روپے، لاہور1240روپے، فیصل آباد1200 روپے، سرگودھا1175 روپے، ملتان 1214 روپے، بہاولپور1243 روپے، پشاور1200 روپے اوربنوں میں بھی 1200 روپے ریکارڈکی گئی۔

اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1144 روپے، حیدرآباد1150 روپے، سکھر1200 روپے، لاڑکانہ 1173 روپے، کوئٹہ 1190 روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1170 روپے ریکارڈکی گئی۔