14

پی سی بی نے ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیاہے۔

رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کے مینجر کے طور پر ریحان الحق فرائض سر انجام دینگےجبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر ،ہیڈ کوچ گرانٹ براڈ برن ،بیٹنگ کوچ اینڈریو پیوٹک،مورنے مورکل باولنگ کوچ ہوں گے۔

آفتاب خان فیلڈنگ کوچ، عبدالرحمن اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر سہیل سلیم ٹیم ڈاکٹر ہوں گے۔

ڈریکس سائمن سٹرینگتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجام ہوں گے۔

ورلڈ کپ میں احسن افتخار ناگی قومی ٹیم کے میڈیا مینجر ہونگے۔

عثمان انوری سکیورٹی مینجر، مقبول بابری سائیکو لجسٹ، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجر کے فرائض سر انجام دینگے۔

مکی آرتھر قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کو 30 ستمبر کو بھارت میں جوائن کرینگے۔