18

'بابراعظم ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں'

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی بہترین کارکردگی کی پیش گوئی کر دی۔

حال ہی میں  دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نے گوتم گمبھیر سے سوال کیا کہ ویرات کوہلی، روہت شرما، جو روٹ، کین ولیمسن، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور بابر اعظم میں سے ورلڈکپ میں ان کی نظر کس کھلاڑی پر ہوگی؟

گمبھیر نے جواب دیا بابر اعظم، کیونکہ ان کے پاس وہ ہر طرح کی کوالٹی ہے جس میں وہ اس پورے ورلڈکپ میں آگ لگا سکتے ہیں، بہت کم ایسے کھلاڑی میں نے دیکھے ہیں جن کے پاس بلے بازی کا اتنا وقت ہے۔

گوتم گمبھیر کا کہنا تھا میرا ماننا ہے ضرور روہت شرما، ویرات کوہلی، وارنر، جو روٹ اور کین ولیمسن بہترین بیٹر ہیں لیکن بابر اعظم کے پاس الگ لیول کی کوالٹی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا انعقاد 5 اکتوبر سے بھارت میں ہونے جارہا ہے۔