567

پشاور میں غیر رجسٹرڈموٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پشاور ۔ دہشتگردی اور جرائم کی روک تھام کے پیش نظر کیپٹل سٹی پولیس کینٹ ڈویژن نے اپلائیڈ فار ٗ بغیر نمبر پلیٹ اور غیررجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 223 موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر مقدمات درج کرلئے۔

پشاور پولیس ترجمان جلال الدین کے مطابق گزشتہ روز ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی خصوصی ہدایت پر کینٹ کے مختلف تھانوں کی حددو میں کاروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 223 موٹر سائیکلیں تحویل میں لیکر مقدمات درج کرلئے گئے پولیس کے مطابق دہشتگردی ٗ ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرکاروائی جاری رہے گی ۔