16

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپےکا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہو گیا۔

سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ 24 قیراط سونا 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ ہو گیا جبکہ 22 قیراط سونا 2 لاکھ  ایک ہزار 6 سو 67 روپے فی تولہ فروخت ہونے لگا۔

24 قیراط سونا 18 ہزار 800 روپے فی گرام ہو گیا اور 22 قیراط سونا 17 ہزار 200 روپے فی گرام فروخت ہونے لگا۔ سونا مہنگا ہونے سے خریداروں کی قوت خرید متاثر ہونے لگی۔