9

پیرس اولمپپکس 2024 میرا ہدف ہے، ارشد ندیم

کراچی: عالمی ایتھلیٹکس چیپئین شپ میں سلور میڈل جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم نے کہا ہے کہ پیرس اولمپپکس 2024 میرا ہدف ہے، کوشش کروں گا کہ گولڈ میڈل جیتنے کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کروں۔

 اولمپئین ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی کے لیے بہت پر امید ہوں، میری کامیابی میں والدین اور قوم کی دعاؤں کا نمایاں دخل ہے، کامیابی محنت اور ہمت کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے نیرج چوپڑا نے ہمشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے، کھیل محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے، عالمی ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں سلور میڈل جیتنامیری بڑی کامیابی ہے۔


ارشد ندیم نے کہا کرکٹ پر بہت توجہ دی جاتی ہے مگر ہمارے قومی کھیل ہاکی کا کوئی پرسان حال نہیں، قبل ازیں تقریب میں اولمپئین ارشد ندیم کی پزیرائی کرتے ہوئے 20 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا گیا۔