7

ٹی20ورلڈ کپ : امریکا میں کہاں کہاں میچز ہوں گے ، وینیو فائنل

آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےلئے امریکا کے تین وینیوز فائنل کر لیے گئے ، ڈلاس کا گرینڈ پریری ، فلوریڈا کا بروورڈ کاؤنٹی اور نیویارک کی نساؤ کاؤنٹی  میں میچز ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق ڈلاس، نیویارک اور  فلوریڈا  آئی سی سی ورلڈکپ کے میچز کی میزبانی کریں گے،امریکا  ویسٹ انڈیز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی  کرےگا، امریکا کو پہلی بار ورلڈکپ کی میزبانی دی گئی ہے،وینیوز کاانتخا ب متعدد آپشنز کے جائزہ کے بعد کیا گیا۔

آئی سی سی چیف جیف الرڈائس نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےلئے تین امریکی وینیوز کے انتخاب  پر خوشی محسوس کر رہے ہیں،ورلڈکپ کے وینیوز 20 ٹیموں   کے سب سے بڑے مقابلوں کی میزبانی کریں گے،  آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ اگلے سال  جون میں کھیلا  جائےگا۔