7

ایشین گیمز؛ والی بال میں قومی ٹیم نے دوسرا میچ بھی جیت لیا

  کراچی: ایشین گیمز میں منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا۔

ایشین گیمز والی بال ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، چین میں ہونے والے 19 ویں ایشین گیمز کے والی بال ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے پول ڈی  میں  اپنادوسرا میچ بھی جیت لیا۔

پاکستان نے چائینیز تائپے کو  دلچسپ مقابلے کے بعد 0-3 سے شکست دی، قومی ٹیم  نے پہلا گیم 18-25 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 20 -25 سے کامیابی حاصل کی اور تیسرے گیم میں 19- 25 سے  فتح یاب ہوئی۔

پاکستان نے گزشتہ روز اپنے افتتاحی میچ میں  منگولیا کو 0-3 سے مات دی تھی۔