17

ٹینکر مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کردی۔

آئل ٹینکرز مالکان نے مختلف شہروں میں پیٹرول اور پیٹرول کی سپلائی بند کردی، پیٹرول کی عدم فراہمی پر پیٹرول کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں پیٹرول کی سپلائی بند کردی گئی، آزاد کشمیر، ہوائی اڈے، ہزارہ، اٹک اور گلگت کو بھی سپلائی بند رہے گی۔

آئل ٹینکرز مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ وائٹ آئل پائپ لائن کی ٹرانسپورٹ کا حصہ 65 فیصد کیا جائے، کرایہ جات میں اضافہ کیا جائے، پرانی گاڑیوں کو بحال کیا جائے۔

انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ لوکل 100 فیصد اور اوور لوڈنگ ٹرپ 50 فیصد بڑھائی جائے، مطالبات کی منظوری تک سپلائی معطل رہے گی۔