18

صارف کا حسن علی سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا مطالبہ

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی سے سوشل میڈیا صارف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر وزیر نامی صارف نے پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے بولر ارشد اقبال کی بولنگ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا اس کی بولنگ دیکھو  ایکسٹرا باؤنس، مشکل سے ہی کوئی بری گیند کراتا ہے اور  بیٹرز کو رنز بنانے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔

حسن علی کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشل میڈیا صارف نے لکھا حسن علی تو بس آتا ہی بیٹرز کو سیٹ کرنے کیلئے ہے۔

 
 

صارف نے فاسٹ بولر سے ریٹائر ہونے کی درخواست  کرتے ہوئے کہا ہمیں ایک اور ورلڈکپ میں ذلیل نہیں ہونا، برائے مہربانی حسن علی وائٹ بال کرکٹ سے رہٹائرمنٹ لے لیں۔

سوشل میڈیا صارف کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے حسن علی نے لکھا کہ’ اس میں کوئی شک نہیں کہ ارشد ایک بہترین بولر ہے لیکن میں کیوں ریٹائرمنٹ دے دوں میں تو صرف 29 سال کا جوان لڑکا ہوں۔