16

ورلڈکپ کے لیے بہترین تیاری کریں گے، شاہین شاہ آفریدی

ایشیاء کپ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا بیان سامنے آگیا۔

فاسٹ باؤلر نےشاہین شاہ آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ’جس طرح ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا مایوسی ہے، لیکن اس سے سب کچھ ختم نہیں ہوگیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہم نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مقابلہ کیا اور یہ مقابلہ کرنے کا جذبہ ختم نہیں ہونا چاہیے، ہمارے سامنے ایک بڑا چیلنج ( ورلڈکپ) آنے والا ہے اور ہم اس کے لیے بہترین تیاری کریں گے”۔

یاد رہے کہ  ایشیاء کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن سری لنکا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔