194

پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روک دیے

پشاور ہائیکورٹ کی طرف سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن (ایم ڈی کیٹ) ٹیسٹ 2023 کے نتائج روک دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں بلیو ٹوٹھ ڈیوائسز کے ذریعے نقل کرنے کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے چیف سیکریٹری، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایٹا اور رجسٹرار پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) سے جواب طلب کرلیے۔

پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج روکنے کا اعلان کرتے ہوئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے نتائج آئندہ سماعت تک اپلوڈ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سے متعلق کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کردی۔