17

مستونگ دھماکہ، کوئٹہ میں کل شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) نے مستونگ دھماکے کے خلاف کل کوئٹہ میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی تاجربرادری سے کل ہڑتال کی اپیل کرتے ہیں، حافظ حمداللہ اور ان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے، اللہ کا شکر ہے حافظ حمد اللہ اور ساتھی محفوظ رہے۔

مولانا فضل الرحمان پر 3 خودکش حملے ہوئے ہیں،ماضی میں جمعیت کے درجنوں علماء کو شہید کیا گیا،باجوڑ میں بھی 80 سے زائد علماء و کارکنان شہید ہوئے،جے یوآئی ہمیشہ ظلم کیخلاف کھڑی رہی،مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقت ور ہے۔

جے یوآئی نے ہمیشہ بڑی جرت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کیا ، ہم نا اپنے نظریہ اور نا ہی اپنے حوصلے سے پیچھے ہٹانے کو تیار ہیں۔ ان حملوں کے پیچھے وہ قوتیں ہیں جو چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت کو لانے میں ملوث تھے۔

پاکستان نے سی پیک سے جو فائدہ اٹھانا تھا وہ نہیں اٹھا سکا ،عالمی طاقتیں پاکستان میں انتشار پیدا کرنے چاہتی ہیں،ہم ریاست کے ساتھ ہیں، ہم پر حملے ریاست پر حملہ ہے۔