17

ڈالر کے بعد سونے کے کاروبار میں سٹہ بازوں کیخلاف ایکشن شروع

ڈالر کے بعد سونے کے کاروبار میں سٹہ بازوں کیخلاف ایکشن شروع ہو گیا،صرافہ بازار سے دوسرے روز بھی ریٹ جاری نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ڈیلرزخوف کی وجہ سے ریٹ نہیں دے رہے ،کریک ڈاؤن کے خوف سے سٹے باز غائب ،مارکیٹ میں ریٹ ہی نہیں کھولا جارہا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ صرافہ بازار سے 4 سٹے بازوں سے پوچھ گچھ جاری ہے، کریک ڈاؤن کی وجہ سے مارکیٹ میں شدید پریشانی ہے،گولڈ کے سٹے بازوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی۔