لاہور۔پاکستان سپر لیگ کی چیمپیئنز پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کا شوکت خانم ہسپتال کے کینسر میں مبتلا مریض بچوں کو دبئی لیجانے کا اعلان پشاور زلمی کیا ہے کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پشاور زلمی شوکت خانم کینسر ہسپتال کے مریض بچوں کو پاکستان سپر لیگ کے میچز دکھانے کے لیے دبئی لیجائے گی .شوکت خانم ہسپتال کے مریض بچوں جنہیں پشاور زلمی لٹل چیمینز کا نام دیتی ہے۔
ان کا پندرہ رکنی گروپ پشاورّ زلمی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے میچز دیکھیں گے .چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی فاؤنڈیشن کے پیغام کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ ان بچوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کو زندگی کے مزید قریب اور خوشیاں اور مسکراہٹیں چہرے پر لانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
پی ایس ایل ون میں آرمی پبلک اسکول کے ایک سو پچاس طلبا اور اسٹاف پشاور زلمی ساتھ دبئی پہنچا تھا جبکہ پی ایس ایل ٹو میں شوکت خانم ہسپتال کے مریض بچے زلمی ٹیم کے ساتھ تھے .زلمی کٹ لانچ میں بھی ان بچوں نے ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر آکر ہماری حوصلہ افزائی کی۔
323