14

کوہلی نے ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرلئے۔

کولمبو میں جاری ایشیا کپ 2023 سپرفور میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری سکورکی۔

 ویرات کوہلی300 سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنزبنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے ہیں،انہوں نے267 ون ڈے اننگز میں 13ہزار رنز بنائے ہیں، ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 65 ففٹیز اور47 سنچریاں ہیں۔

کوہلی نے لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ سنگ میل حاصل کیا ہے،سچن ٹنڈولکر نے 321 ون ڈے اننگز میں 13 ہزار رنز مکمل کئے تھے۔