15

بھارتی دوشیزہ نسیم شاہ سے ملاقات کیلئےسری لنکا پہنچ گئی

پاکستانی فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے سرماؤں کے اوسان خطا کرکے رکھ دیئے لیکن دوسری جانب بھارتی دوشیزائیں اپنے سپر اسٹارز کو بھول کر نسیم شاہ پر فدا ہوگئیں۔  

رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی تباہ کن بولنگ نے بھارتی بلے بازوں کے قدم اکھاڑ دیے جس پر ہر جانب سے انھیں سراہا جا رہا ہے۔نسیم شاہ اپنی شاندار کارکردگی کے باعث بھارت میں بھی تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا سوشل میڈیا پر کئی بار اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

نسیم شاہ عام بھارتی خواتین میں مقبول ہوتے جا رہے ہیں۔ ایشا شاہ نامی بھارتی لڑکی نسیم شاہ کو دیکھنے ممبئی سے سری لنکا پہنچی ہیں، وہ خود کو نسیم شاہ کی سب سے بڑی فین قرار دیتی ہیں۔سوشل میڈیا پر انٹرویو میں ایشا شاہ نے کہا کہ خدا نے بنایا تو کیا بنایا ،  نسیم شاہ بنایا۔ ایشا شاہ نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔