16

صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دیئے جانے کا امکان

صدر عارف علوی کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کا امکان ہے۔

سیئنر صحافی اور اینکر کامران شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے کی توقع ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی گئی تو سیاسی ہیجان پیدا ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے عہدے کی آئینی مدت پوری ہو چکی ہے جس کے بعد صدر نے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جان صدر عارف علوی سے نگران وزیرقانون و انصاف احمد عرفان اسلم  نے ملاقات کی ہے۔ جس میں عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، صدر عارف علوی نے کہا کہ مشاورتی عمل کا جاری رہنا ملک میں جمہوریت کیلئے مثبت ہو گا۔