18

ایشیا کپ، حارث روف انجری کا شکار، بھارت کیخلاف میچ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حارث رؤف ٹخنے کی انجری کے باعث آج  بھارت کے خلاف ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں باولنگ نہیں کریں گے۔

اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق گزشتہ روز میچ کے دوران حارث روف بیک سائیڈ میں پسلیوں میں تکلیف محسوس کی۔ اس کے بعد انہیں ایم آر آئی کیلئے لے جایا گیا تھا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق حارث رؤف احتیاطی طور پر بھارت کے خلاف باولنگ نہیں کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق حارث روف اس وقت ٹیم کے میڈیکل پینل کی نگرانی میں ہیں۔ فاسٹ باولر کے ایشیا کپ کے دیگر میچز میں بھی شرکت کے امکانات کم ہیں۔