18

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت کا میچ شروع، کھیل 50،50 اوورز کا ہی ہوگا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میں بارش رکنے کےبعد پاکستان اور بھارت کا میچ شرو  ہوگیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونےوالا میں 50،50 اوورز کا ہی ہوگا جس میں بھارتی ٹیم نے 25 ویں اوور سے کھیل کا آغاز کیا ہے۔

اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹیڈیم پہنچتے ہی موسلا دھار بارش شروع ہوگئی تھی  اور صبح سے وقفے وقفے سے بارش کے باعث گراؤنڈ کو بار بار کور کرنا پڑا۔