16

کپتان جی کھانا کھانا ہے، ’اوئے روٹی وی اے‘، بابر کی ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں روٹی کا تذکرہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔

پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا میچ کل کولمبو میں شیڈول ہے جس پر پوری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں۔

آج کولمبو میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ہمارا فوکس میچ پر ہے، ہم نے ٹریول بھی بہت کیا لیکن کھیل میں ایسا ہوتا ہے، سفر کا ہمیں پتا تھا، ہمیں یہاں کھیلنے کا فائدہ ہو سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے جو کھلاڑی منتخب کیے ہیں وہ بہترین ہیں، سلیکشن کے معاملے پر مشکل کا شکار نہیں ہوتے، ہمارا مقصد ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔

اب بابر اعظم کی ایک مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں نامور بھارتی صحافی وکرانت گپتا کے ساتھ بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکرانت گپتا بابر اعظم سے کچھ کہہ رہے ہیں جس کے جواب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی مسکرا کر جواب دیتے ہیں اور آگے نکل جاتے ہیں۔

بابر اعظم بس کی طرف جانے لگتے ہیں تو پیچھے سے آواز آتی ہے کہ کپتان کھانا بھی کھانا ہے، جس پر بابر پنجابی زبان میں برجستہ کہتے ہیں ’اوئے روٹی وی کھانی اے‘۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

قومی ٹیم کے کپتان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے جس پر مزیدار تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔