10

ایشیاکپ؛ سری لنکا کی بنگلادیش کیخلاف بیٹنگ جاری

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے بنگلادیش کے خلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 25 اوورز میں 113 رنز بنالیے۔

کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی سری لنکا کو کم سے کم ٹوٹل پر آؤٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

شکیب الحسن نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عفیف حسین کی جگہ نسوم احمد کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔


اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز کے باعث تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے تاہم کوشش ہوگی اچھی کارکردگی مظاہرہ کریں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

داسن شناکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، کاسن رجیتھا، مہیش راجہ کاس، متھیشا پاتھیرانا۔

بنگلادیش کا اسکواڈ:

شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید حسن، لٹن داس، توحید ہردوئے، نسوم احمد، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔