20

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا ہے جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرض لوٹ کر نہیں آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں شہباز شریف کے طبی معائنے کے بعد کینسر سپیشلسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے قبل لندن پہنچنے کے فوراً بعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے۔

شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے۔ سابق وزیراعظم کی ٹیسٹ رپورٹس معروف کینسر اسپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔

ذرائع کے مطابق کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن اسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی۔

شہباز شریف کو سال 2000ء میں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ 2003ء میں نیویارک کے سلوئن کیٹرنگ ہسپتال میں کئی ماہ تک اس مرض کے سبب زیرِ علاج رہے تھے۔