12

یونیورسٹیوں پر بلا اجازت عالمی این جی اوز اور ڈونرز سے رابطے پر پابندی


ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کو دفتر خارجہ کی اجازت کے بغیر بین الاقوامی این جی اوز اور ڈونرز سے رابطہ کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیشن نے اپنی الحاق شدہ یو نیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو آگاہ کر دیا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

ایچ ای سی کے مطابق ملک کی بہت سی یونیورسٹیاں اقوام متحدہ اور بین الاقوامی این جی اوز کے ساتھ معاہدے کر رہی ہیں۔