14

3 پیسرز نے پاکستان کو خطرناک بنادیا ہے: شعیب اختر

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی ، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے جوڑ نے پاکستانی ٹیم کو خطرناک بنادیا ہے اور یہ  تینوں بے حد پراعتماد ہیں۔

حال ہی میں اسپورٹس اسٹارنامی شومیں ہربھجن سنگھ کے ہمراہ گفتگو کے دوران شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ’ان تینوں کی موجودگی دوسری ٹیموں کو بتاتی ہے کہ پاکستانی بولنگ کتنی خطرناک ہے،  تینوں بولرز بااعتماد ہیں، وہ رنز سے خوف نہیں کھاتے وکٹ لے کر دکھاتے ہیں۔

شاہین، حارث اور نسیم کو وسیم اکرم اور وقار یونس جیسی بولنگ لائن اپ کہے جانے پر شعیب اختر نے اعتراف کیا کہ تینوں فاسٹ  بولرز بے حد ٹیلنٹڈ ہیں۔