13

بجل چوری: تقسیم کار کمپنیوں نے 1937 افسران کے تبادلے کردیئے

تقسیم کار کمپنیوں کے بجلی چوری میں ملوث عملے کے خلاف بڑی کارروائی مکمل کرلی گئی، تقیسم کار کمپنیوں نے گریڈ 17 سے 20 کے 1937 افسران کے تبادلے کردیئے۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی چوری میں ملوث تقسیم کار کمپنیوں کے عملے کیخلاف کارروائی کے دوران گریڈ 17 سے 20 کے 1937 افسران کے تبادلے کئے گئے، بری شہرت رکھنے والے 248 افسران کو ہیڈ کوارٹرز بھیج دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گریڈ 17 کے 1290 ایس ڈی او اور ریونیو افسران کو تبدیل کیا گیا، گریڈ 18 کے 533 ایکسیئنز اور ڈی سی ایمز کا تبادلہ کیا گیا جبکہ گریڈ 19 کے 91 اور گریڈ 20 کے 23 افسران کو بھی ان کے موجودہ عہدے سے تبدیل کردیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 68 بری شہرت کے افسران کو ہیڈ کوارٹر یا کم اہم جگہ پر تعینات کر دیا، لیسکو نے سب سے زیادہ 351، گیسکو نے 142، فیسکو نے 201 افسران کو تبدیل کیا۔

رپورٹ کے مطابق آئیسکو نے 221، میپکو نے 314، پیسکو نے 307، حیسکو نے 122 افسران کے تبادلے کئے، سیپکو نے 86، کیسکو نے 168 اور ٹیسکو نے 35 افسران کا ٹرانسفر کیا۔

واضح رہے کہ نگران حکومت کا کہنا ہے کہ بجلی کی چوری اور بلوں کی ادائیگی تک سستی بجلی کی فراہمی ممکن نہیں۔