15

جناح ہاؤس مقدمہ: عمران خان بہنوں سمیت گنہگار قرار

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے دوران جناح ہاؤس مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمراور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو گنہگار قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جے آئی جی کے سربراہ عمران کشور نے تفتیش مکمل کرلی ہے، جس میں جے آئی ٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی گنہگار قرار دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر جناح ہاؤس پر حملہ ہوا، عمران خان نے تفتیش میں حملہ کرانے کا اعتراف کیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 بار شامل تفتیش کیا، جے آئی ٹی اٹک جیل میں بھی بیان ریکارڈ کرنے گئی۔

ذرائع کے مطابق 9 مئی کیس میں جلد چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تفتیش تاحال جاری ہے، دونوں مقدمات کی تفتیش کیلئےعلیحدہ جے آئی ٹیز بنائی گئی ہیں۔