15

عمران خان کی قانونی ٹیم کو ان سےملاقات کی اجازت مل گئی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قانونی ٹیم ان سے ملاقات کیلئے ڈسٹرکٹ جیل اٹک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والی وکلاء ٹیم میں بیرسٹر سلمان صفدر اور بیرسٹر عمیر خان نیازی شامل ہیں۔

وکلاء ٹیم ملاقات میں چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف دائر کیس سے متعلق مشاورت کرے گی۔ وکلاء کو جیل انتظامیہ کی طرف سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی جس کے بعد عمران خان کی وکلاء ٹیم جیل میں داخل ہوگئی۔


عمران خان کی وکلا ٹیم کی جانب سے اپنے موکل چئیرمین تحریک انصاف کو 5 کتابوں کاسیٹ دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئیرمین پی ٹی آئی کی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اٹک جیل میں تقریباً ایک گھنٹہ طویل ملاقات ہوئی تھی۔