19

ایشیا کپ: قذافی اسٹیڈیم میں لائٹ ٹاور کی بندش کی وجہ سے پاک بنگلادیش میچ روک دیا گیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا میچ لائٹ ٹاور کی بندش کی وجہ سے روک دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور  میں پاکستان کی اننگز کے دوران ایک لائٹ  ٹاور بند ہوگیا،لائٹ ٹاور کی بندش کی وجہ سے کھیل روکا گیا ہے۔

کھیل رکنے کے باعث پلیئرز فیلڈ سے چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں۔


پاکستانی فاسٹ بولرز کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کی پوری ٹیم 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

بنگلادیش کےہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تھا۔پاکستان نے 5 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنالیے۔