14

تعلیمی اداروں میں ایک روزہ تعطیل کا اعلان

راولپنڈی کے ضلعی انتظامیہ نے کل 7 ستمبر کو تعلیمی اداروں میں کل چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر روالپنڈی حسن وقار چیمہ نے کل 7 ستمبر کو تعلیمی اداروں میں  تعطیل کا نوٹیفیکیسن جاری کردیا۔یونیورسٹیز کالجز سمیت سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند رہیں گے،کنٹونمٹ بورڈ کی حدود میں بھی کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ کل تعطیل کا اعلان شہدائے کربلا کے چہلم کے پیش نظر کیا گیا ہے۔