19

تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر احسن عباس کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر رہنما احسن عباس کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما احسن عباس کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے، سابق صوبائی وزیر غلام عباس کے فرزند احسن عباس کو 9مئی کے واقعات میں گرفتار کیا گیا ہے وہ پولیس کو مطلوب تھے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کے جیل جانے کے بعد اہم رہنما نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔

پی ٹی آئی کے سابق رہنما سردار طالب نکئی اور ایاز نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔