15

سری لنکن کرکٹر میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار

سری لنکا کے سابق کرکٹر سچترا سینانائیکے کو میچ فکسنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سچترا سینانائیک کو اسپورٹس کرپشن انویسٹی گیشن یونٹ نے گرفتار کیا۔ 3 ہفتے قبل عدالت نے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ سینانائیکے پر لنکا پریمیئر لیگ 2020 میں میچ فکس کرنے کا الزام ہے جس میں انہوں نے مبینہ طور پر 2 کھلاڑیوں کو میچ فکس کرنے کے لئے اکسایا تھا۔

38 سالہ سینانائیکے نے سری لنکا کیلئے ایک ٹیسٹ، 49 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں۔ اس آف اسپنر نے آخری بین الاقوامی میچ ستمبر 2016 میں کھیلا تھا۔ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔ سینانائیکے ون ڈے کرکٹ میں روہت شرما کے خلاف میدان میں اتر چکے ہیں۔