14

ایشیاکپ؛ نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران انجری سے بچ گئے

ایشیاکپ میں بنگلادیش کے خلاف سپر فور مرحلے کے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوکر کچھ دیر فلیڈ پر گرگئے تھے تاہم اب میدان پر واپس آگئے ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں نسیم شاہ ساتویں اوور میں باؤنڈری لائن پر فیلڈنگ کے دوران گر گئے تھے تو بظاہر انکے کندھے میں چوٹ آئی تاہم فوری طبی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈریسنگ روم لے جایا گیا تھا۔

نسیم شاہ 6 اوورز باہر رہنے کے بعد دوبارہ میدان پر واپس آگئے ہیں۔