40

ایشیا کپ: پاکستان کا اگلا مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف ہو گا

ایشیا کپ کے اگلے مرحلے میں پاکستان کا اگلا مقابلہ بنگلہ دیش کے خلاف ہو گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ کل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دن دو بج کر تیس منٹ پر شروع ہو گا۔ قومی ٹیم اگلے مرحلے کا دوسرا میچ دس ستمبر کو بھارت کے خلاف کھیلی گی۔

جب کہ میگا ٹورنامنٹ میں بابرالیون میں اپنا آخری میچ ممکنہ طور سری لنکا یا افغانستان کے خلاف 14 ستمبر کو کولمبو میں کھیلے گی۔