50

کوئنٹن ڈی کوک کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق کوئنٹن ڈی کوک رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔

کوئنٹن ڈی کوک نے اب تک 140 میچز میں 44.85 کی اوسط سے 5966 رنز اسکورکیے ہیں، ان کے ون ڈے کیریئر میں 17 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بحیثیت وکٹ کیپر ڈی کوک نے ون ڈے کرکٹ میں 183 کیچز پکڑے جبکہ 14 اسٹمپنگ بھی کیں۔

ڈی کوک نے 8 ون ڈے میچز میں جنوبی افریقا کی قیادت بھی کی، جس میں سے 4 میں کامیابی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔