48

ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

رواں ستمبر ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کیساتھ مختصر دورانیے کی گرمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہ ستمبر کے لیے آؤٹ لک جاری کی گئی ہے جس کے مطابق رواں ماہ کے موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔


رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر ملک کے بیشتر حصوں میں معمول کے قریب بارشوں کا امکان ہےجبکہ اس دوران بعض جگہوں گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

ستمبر کے پہلے ہفتے میں بعض جگہوں پر ہونے والے موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


اسی طرح اگر چہ ستمبر کے مہینے میں درجہ حرارت کم ہو رہا ہے، اس کے باوجود مختصر دورانیے کی گرمی ، یا شدید بارش اسپیل شمالی پاکستان میں کلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ ( GLOFS ) کا سبب بن سکتا ہے۔ ملک کے بڑے شہروں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔