47

ایشیا کپ: سری لنکا کا افغانستان کو جیت کیلئے 292 رنز کا ہدف

 ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دے دیا۔

  افغانستان اور سری لنکا کے درمیان گروپ اسٹیج کا یہ آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 291 رنز اسکور کیے، کوشل مینڈس 92 رنز بناکر نمایاں رہے۔


افغانستان کے خلاف سری لنکا کی اننگز کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 63 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، تاہم پھر کرونارتنے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد نیسنکا بھی 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کو تیسرا نقصان ساماراوکرما کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 3 رنز بناسکے۔تاہم اس کے بعد کوشل مینڈس اور آسالنکا کے درمیان 102رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

لیکن پھر  آسالنکا  36 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد ڈی سلوا بھی 14 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں کوشل مینڈس نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 92 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔

اختتامی اوورز میں ولا لاگے اور ٹھیکشانا نے شاندار بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور291  رنز تک پہنچایا۔ولا لاگے  نے 33 اور ٹھیکشانا نے 28 رنز اسکور کیے۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 3، راشد خان نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔