38

دکانیں جلد بند کرنے کا فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لیکر کرینگے،نگران وزیراعظم

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ رات کو دکانیں جلد بند کرنےسے متعلق فیصلہ صوبوں کو اعتماد میں لے کر کریں گے، فیصلے کا نفاذ جلد نظر آئے گا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑنے کہا کہ اس معاملے میں صرف اور صرف ایک رکاوٹ ہے اور وہ یہ ہے کہ صوبوں کے ساتھ ہم نے یکجا ہو کر ایک فیصلہ کرنا ہے ۔

کوشش کر رہا ہوں کہ کوئی حتمی اعلان نہ کروں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہماری پوری فنانس کی ٹیم ہماری پوری توانائی کی ٹیم قلیل المدت حل تجویز کرنے جا رہی ہے اور ایسے انداز میں کرنے جا رہی ہے کہ فیصلے ہمیں واپس نہ لینے پڑیں۔

ہمارے جو صحافی دوست ہیں یہ ان کی مہربانی ہے کہ انہوں نے پہیہ جام ہڑتال کو مجھ سے منسوب کر کے پورے پاکستان میں پھیلا دیا۔