44

لیسکو نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی  نے بجلی کے بلوں پر دیا گیا ریلیف ختم کر دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو نے اپنی ٹیموں کو 2 ماہ کے بقایا جات والے کنکشن فوری کاٹنے کا حکم دے دیا ہے۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیموں کو فہرستیں دے دی ہیں۔ آج بھی کارروائی ہوگی، اب صرف رواں ماہ کے بل والا ہی کٹنے سے بچے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کابینہ نے بلوں میں ریلیف سے فی الحال انکار کردیا ہے۔

صارفین کو چاہیے کہ فوری بل جمع کروائیں، صارفین کو فی الحال اقساط کی سہولت بھی نہیں ملے گی۔