21

جو معاشی تباہی ہوئی وہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہو سکتی: اسحاق ڈار

لندن: سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جو معاشی تباہی ہوئی ہے وہ ایک سال میں ٹھیک نہیں ہو سکتی۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنے دورِ حکومت میں بیرونی ادائیگیاں وقت پر کیں، 2013 میں پاکستانی معیشت کا برا حال تھا، بجلی نہیں تھی، دہشتگردی تھی لیکن نواز شریف کی قیادت میں ہم نے پاکستان کو دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بنایا۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے لوڈشیڈنگ ختم کی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا، ہم نے پہلے بھی کرکے دکھایا ،اگر اللہ تعالی نے آئندہ موقع دیا تو پھر پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان کے ڈیفالٹ کا منترہ ہمشہ کے لیے ختم ہو گیا ہے ، نگران حکومت تمام پالیسیوں کو لے کر چلے تو ملک بہتر ہوگا۔