34

ارشدشریف قتل کیس،گواہوں کی عدم پیشی پرسماعت ملتوی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس میں گواہوں کی مسلسل عدم پیشی پر سماعت 9ستمبرتک ملتوی کردی۔   

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی، عدالت نےگواہوں کی مسلسل عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ایک بار پھر گواہان کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے ارشد شریف کے پروڈیوسر عثمان اور اہلیہ سمیعہ ارشد شریف کو بیان قلمبند کروانے کیلئے طلب کر رکھا تھا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 9  ستمبر تک ملتوی کردی۔