66

بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری، 4 کھلاڑی آؤٹ

ایشیا کپ کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ جاری ہے، بھارت 15 اوورز کے بعد 4 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لیے۔

 

شاہین آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کو 11 رنز پر آؤٹ کردیا۔ 27 رنز پر ویرات کوہلی 4 رنز بنانے کے بعد شاہین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بھارتی کرکٹ ٹیم روہت شرما نے کہا کہ موسم کے حوالے سے اتنا نہیں سوچتے،ہم نے کچھ کھلاڑیوں شامل کیا ہے، امیدہے اچھا مقابلہ ہوگا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ ٹاس جیتنےکی صورت میں پہلے بیٹنگ کرتے۔

یاد رہے کہ میچ سے قبل بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں پورے دن بارش ہونے کے امکانات ہیں تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق آج کے میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔

تازہ پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز دوپہر 2 سے 3 بجے تک بارش کے 40 سے 60 فیصد امکانات ہیں جبکہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعدبارش کا امکان 20 فیصد سے کم کہا جارہا ہے۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں۔

ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دونوں ٹیموں نے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان سکواڈ

گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) امام الحق، حارث رؤف، فخرزمان، سلمان علی آغا،محمد نواز، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بھارت سکواڈ

ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،شوبامن گل، ہاردیک پانڈیا،رویندار جدیدا،جسپرت بمرا، اورمحمد شامی شامل ہیں۔ان کے علاوہ کُلدیپ یادو ، شریاس آئیر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔