49

دعا گو ہوں ، پاکستان ایشیا کپ کا دوسرا میچ بھی جیتے ، امریکی قونصل جنرل

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل امریکی قونصل جنرل نے پاکستانی ٹیم کی حمایت کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

 

ایشیاء کپ کے سب سے زیادہ ہائی وولٹیج میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ اس ہائی وولٹیج میچ پر دنیا بھر کی نظریں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی قونصل جنرل بھی کرکٹ کے بخار میں مبتلا نکلیں۔ پاک بھارت ٹاکرے سے قبل انہوں ںے انتہائی پرجوش انداز میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ 


ویڈیو میں انہیں پاکستان کی حمایت اور کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے سنا جاسکتا ہے۔