39

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجدعلی گرفتار

تحریک انصاف  کے رہنما ڈاکٹر امجدعلی کوضمانت منسوخ ہونے پرگرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر امجد علی کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتارکر کے انہیں جیل منتقل کردیا گیا ۔ڈاکٹر امجد علی کو انسداددہشت گردی عدالت سے گرفتار کیا گیا، اور انہیں پولیس نے جیل منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر امجد خیبر پختون خوا میں پی ٹی آئی کے وزیر ہاؤسنگ رہے ہیں ، انہیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنوں میں اشتعال دلانے کے الزام میں پہلے بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیر نے 9 مئی کے احتجاج کے دوران کارکنوں کو چکدرہ موٹر وے بلاکر توڑ پھوڑ کی، چکدرہ انٹر چینج کو نذر آتش بھی کیا گیا تھا، ڈاکٹر امجد کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔