57

دودھ فروشوں کا کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان

آل کراچی ملک ریٹیلرز ویلفیئر ایسوسی ایشن نے پیر سے کراچی میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ملک ریٹیلرز کے صدر حافظ محمد نثار نے کہا کہ انتظامیہ کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دے رہے ہیں، ڈیری فارمرز سے مہنگا دودھ خرید کر سستا نہیں بیچ سکتے۔

حافظ نثار نے کہا کہ دکانداروں کو فی لیٹر دودھ 214 سے 218 روپے میں مل رہا ہے، فی لیٹر دودھ پر 20 روپے مارجن ملنا چاہیے۔


خیال رہے کہ شہری انتظامیہ کی جانب سے دودھ کی قیمت 180 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریٹیلرز من مانے داموں پر دودھ فروخت کر رہے ہیں۔

شہر بھر میں دودھ کم سے کم 220 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ اور یہ دودھ بھی خالص نہیں ہے، اس میں پانی اور کیمیکلز کی بڑی مقدار شامل ہوتی ہے۔