28

چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں خوش اور فِٹ لگ رہے تھے، علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل میں حالت سے متعلق ان بہن علیمہ خان کا اہم بیان آ گیا۔

اٹک جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان جیل میں خوش تھے، فِٹ لگ رہے تھے، کہہ رہے تھے سالوں بعد قرآن پڑھنے کا ٹائم ملا ہے، دوسری بار قرآن پڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بتا رہے تھے کہ انہیں اسلامک ہسٹری پڑھنے کا بھی موقع ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جیل انتظامیہ سے بھی کوئی شکایت نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل انتظامیہ سے بھی کوئی شکایت نہیں ہے۔