34

کوشش کریں گے بھارت کے خلاف اپنا100 فیصد دیں، افتخار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد نے کہا ہے کہ ہمارے لیے ہر میچ اہم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افتخار احمد نے کہا کہ  بھارت کے خلاف بھی رزلٹ اچھا ہوگا، کوشش کریں گے بھارت کے خلاف اپنا100 فیصد دیں، کھیلنے کیلئے آیا تو بہت مشکل لگ رہا تھا بعد میں مومینٹم بنتا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اور رضوان میچ کو بہت ڈیپ لیکر جاتے ہیں،ہر میچ کے لیے خود کو تیار کرنا ہے۔

افتخار احمد کا کہنا تھا کہ زیادہ تر مجھے 35 یا 40 اوورز کے بعد بیٹنگ کا موقع ملتا ہےاور ان نمبرز پر سنچری سکور کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے ہارڈ ہٹنگ پر زیادہ زور دیتا ہوں۔

مڈل آرڈر بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، بابراعظم ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، جب آپ کا ساتھی رنز کر رہا ہوں تو بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔