262

ایشیا کپ : بنگلادیش کی سری لنکا کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پربیٹنگ جاری

ایشیاکپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کے خلاف 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنالیے۔

پالے کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیشی اوپنرز ٹاس کا فائدہ اُٹھانے میں کامیاب نہ ہوسکے، ابتداء میں اوپنر تنزید حسن صفر، محمد نعیم 16 اور کپتان شکیب الحسن محض 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا، دھننجایا ڈی سلوا اور متھیشا پاتھیرانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایشیاکپ کے دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دیکھانے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پلئینگ الیون میں کچھ کھلاڑی انجری کا شکار ہیں تاہم ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں میزبان پاکستان نے نیپال کو 238 کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔

بنگلہ دیش کا اسکواڈ

شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، تنزید حسن، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، مہدی حسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان شامل ہیں۔

سری لنکا کا اسکواڈ

داسن شناکا (کپتان)، ایس ایل: پاتھم نسانکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالج، مہیش تھیکشانا، کسن راجیتھا اور متھیشا پاتھیرانا