30

بابر اعظم کو نئی جدید ترین کارکا تحفہ

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے بھائی نے انہیں  نئی کار آڈی تحفے میں دیدی۔

تفصیلات کےمطابق بابر اعظم کے بھائی فیصل اعظم نے یوٹیوب پر اپنا وی لاگ اپلوڈ کیا ہے جس میں انہوں نے بابر اعظم کو تحفے میں دی جانیوالی  آڈی کار بھی دکھائی ہے ۔

فیصل اعظم اپنے وی لاگ میں کہا  کہ انہوں نے اوڈی کار اس وجہ سے تحفے میں دی ہے کیونکہ آڈی کا یہاں پر سٹور ہے یعنی انہیں امپورٹڈ کار کے بجائے اِس کے سپیئر پارٹس یہاں سے لینے میں آسانی ہوگی۔

یوٹیوب وی لاگ میں بابر اعظم کو آڈی کار میں بیٹھا دیکھا جا سکتا ہے۔سپرسٹار بیٹر کو تحفے میں ملنے والی کار ’آڈی ای ٹرون جی ٹی‘ ماڈل ہے۔بابر اعظم کو فیملی کی جانب سے تحفے میں دی جانے والی نئی کار کے وی لاگ پر یوٹیوب صارفین کی جانب سے تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ایک سسبسکرائبر نے  تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی کبھار مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں بابر اعظم کے لیے اللہ کا کیسے شکریہ ادا کروں۔

 

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’جو چیز بابر کو مقبول کرتی ہے وہ اُن کی عاجزی اور انکساری ہے۔حنین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’بال بوائے سے لے کر اِس تحفے تک، میں بابر اعظم کے لیے بہت خوش ہوں۔ وہ بہت عاجز انسان ہیں۔ سادہ آدمی ہیں۔‘

واضح رہے کہ بابر اعظم  ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں انہوں نے نیپال کیساتھ ایشیا کپ کا پہلا میچ کھیلتے ہوئے سنچری کی ہے ۔