35

صدر مملکت کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں، وزارت قانون

وزارت قانون نے کہا ہے کہ صدر مملکت کو نئی آئینی ترمیم کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورت سے انکار پر وزارت قانون سے رائے مانگی تھی جس کے جواب میں وزارت کی جانب سے صدر کو جوابی خط ارسال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے اپنے جوابی خط میں کہا ہے کہ سابق پارلیمنٹ کی جانب سے کی گئی نئی آئینی ترمیم کے بعد اب صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے۔ اس ترمیم کے تحت انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار اب الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔